عمران خان معافی مانگیں یا نہیں، فرق نہیں پڑتا: فواد چوہدری

عمران خان معافی مانگیں یا نہیں، فرق نہیں پڑتا: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہیں، فرق نہیں پڑتا، انہوں نے ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءفواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی عدالت یا اداروں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے اور انہوں نے ادارے کے خلاف کوئی بات بھی نہیں کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ آرمی چیف تعینات کرنے والی حکومت متنازعہ ہے، اس لئے ہم آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو رہی ہے۔
عمران خان نے خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ کو جلسے میں دھمکیاں دینے کے معاملے میں گزشتہ روز اسلام آباد کورٹ میں شوکاز نوٹس کے جواب میں 19 صفحات پر مشتمل نیا تحریری ضمنی جواب جمع کرایا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس جواب میں عمران خان نے خاتون جج سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا تھا اور لکھا تھا کہ جج زیبا چوہدری سے متعلق غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے۔
انہوں نے دھمکی دینے کے اپنے الفاظ پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی اجتماع میں کہے گئے اپنے الفاظ کے ساتھ نہیں کھڑا ہوں، عدالت میری اس وضاحت کو کافی سمجھتے ہوئے میرے خلاف دائر کیس ختم کرے۔

مصنف کے بارے میں