توہین عدالت کیس، عمران خان عدالت پہنچ گئے

توہین عدالت کیس، عمران خان عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان پر توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان عدالت پیش ہو گئے ہیں جنہوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا آج کلبھوشن یادیو عدالت میں پیش ہو رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے اور عمران خان کمرہ عدالت پہنچ چکے ہیں جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں اور کئی رہنماؤں کو بھی کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پراجیکٹر لگا دیا گیا ہے اور وکلاءکی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی، مراد سعید، زلفی بخاری، فواد چودری، وزیر داخلہ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو ناکے پر ہی روک دیا گیا ہے کیونکہ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف پاک رکھنے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ 
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یقینی بنائیں سیکیورٹی انتظامات کے دوران لوگوں کیلئے مشکلات پیدا نہ ہوں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے اطراف میں کاروبار بند نہ کرائے جائیں گے اور رجسٹرار ہائیکورٹ، ڈی سی، اور آئی جی پولیس کو اس سلسلے میں فوری ہدایات جاری کریں۔ 
دوسری جانب عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ آج کلبھوشن یادیو عدالت میں پیش ہو رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی اتنا خوف کیوں ہے، مجھے تو آج آتے آتے 15 منٹ لگ گئے۔ 

مصنف کے بارے میں