بارش کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار

 بارش کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار

  بالائی خیبر پخنونخواہ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر جزوی طور پرموسم ابر آلود رہنے کا مکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔  اگلے 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پخنونخواہ ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑیوں میں چند مقامات پر بارش اور  کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق  10 ستمبر کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ لیکن بالائی خیبر پخنونخواہ ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان ، پوٹھوہار ریجن اور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  بارش اور سیلابی ریلے  کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات سندھ اور بلوچستان میں ہوئیں۔ سیلابی ریلے کے باعث 12 افراد جان بحق ہو گئے ہیں  جبکہ 2 افراد زخمی ہو ئے ۔بارشوں اوع سیلاب کے باعث ملک میں  اب تک ملک بھر میں کل اموات 1355 ہوئیں اور  12722  افراد  زخمی  ہوئے ۔

اس کے علاوہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں 6579 کلومیٹر سڑکیں، 246 پل اور 173 دکانیں کو تقصان پہنچا ہے ۔