بزرگ خاتون نے 91ویں سالگرہ پر اسکائی ڈائیونگ کی دیرینہ خواہش پوری کرلی

 بزرگ خاتون نے 91ویں سالگرہ پر اسکائی ڈائیونگ کی دیرینہ خواہش پوری کرلی

 امریکی بزرگ خاتون نے اپنی 91ویں سالگرہ پر  دیرینہ خوہش کی تکمیل کرتے ہوئے زندگی میں پہلی بار اسکائی ڈائیونگ کی۔

آئیڈا شینن نے  اپنی 91ویں سالگرہ اسکائی ڈائیونگ کا منصوبہ اس وقت بنایا جب ان کی دوستوں نے پوچھا کہ وہ 90 برس کی ہونے پر کیا کریں گی ؟

اس سے  پہلے وہ  زندگی کے 80 سال مکمل ہونے پر زپ لائننگ کرچکی ہیں۔

اس حوالے سے  آئیڈا کا کہنا تھا ان کی خواہش جاننے کے بعد   چرچ کی دوستوں نے ان کے اس منصوبے کے لیے رقم جمع کرنا شروع کی اور  90 کے بجائے 91ویں سالگرہ پر آئیڈا نے اسکائی ڈائیونگ کا کارنامہ سرانجام دیا۔