پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

اسلام آباد: غیرت کے نام پر میاں بیوی کے قتل کی لزہ خیز واردات ہوئی ہے ۔ نثار نامی شخص  اور اسکی بیوی کو رات گئے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کے قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا دونوں نے  کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی،مقتول لڑکی کراچی کی رہائشی تھی اور اسنے قتول نثار  سے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  دوہرے قتل کا واقعہ تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمریاں میں پیش آیا ہے ، لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ، پولیس حکام  کے مطابق قتل غیرت کے نام پر ہوا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔