شام پر حملہ ،روس نے امریکہ پر بڑا الزام لگا دیا

شام پر حملہ ،روس نے امریکہ پر بڑا الزام لگا دیا

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے فون پر کھری کھری سنا دیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہےکہ امریکا شام میں دہشت گردی کا کھیل رچارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی وجہ سے علاقائی اور عالمی خطرات پیدا ہورہے ہیں جبکہ شامی حکومت پر کیمیائی حملے کا الزام حقیقت کے منافی ہے۔

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق شام کے شہر ادلب میں فضائی حملے میں 5بچوں سمیت 18 شہری جاں بحق ہوگئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملہ روسی لڑاکا طیاروں نے کیا۔