ریاض:سعودی لڑکی نے شادی کے خواہش مندسعودی نوجوان سے مطالبہ کر دیا کہ اگر وہ اس کا رشتہ چاہتا ہے تو پہلے 300 چھپکلیاں پکڑ کر لائے، اور چھپکلیاں بھی کانٹے دار دم والی۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق نوجوان بھی باہمت نکلا اور شرط پوری کرنے کے لئے صحرا کی جانب نکل گیا۔ بیچارے کو خاص نسل کی چھپکلیاں پکڑنے کے لئے بہت ریت چھاننا پڑی لیکن حیران کن طور پر وہ 100 چھپکلیاں اکٹھی کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
جب لڑکی کو پتا چلا کہ نوجوان نے 100 چھپکلیاں پکڑ لی ہیں تو اسے صحرا سے واپس بلوا لیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے خواہشمند نوجوان کے جذبے کی سچائی دیکھنا چاہتی تھی۔ اب اسے یقین ہو گیا تھا کہ نوجوان اس کے لئے کچھ بھی کر سکتا تھا لہٰذا بخوشی ”ہاں“ کہہ دی۔