جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے،سعودی شہر ی 12 گولیاں لگنے کے باوجود بچ گیا

جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے،سعودی شہر ی 12 گولیاں لگنے کے باوجود بچ گیا

 القدیح :سعودی عرب کے علاقے القدیح میں ایک شخص کو نامعلوم افراد کی جانب سے 12 گولیا ں ماری گئیں لیکن وہ شہری اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہا۔

عرب خبررساں ادارے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ دمام کے گورنر نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ القدیح میں ایک 54 سالہ شخص کو دو نقاب پوشوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا مگر وہ شہری کے اپنی گاڑی کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے تمام 12 گولیاں گاڑی کو لگتی رہیں اوروہ شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔