مصر کے چرچ میں دھماکہ 35 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مصر کے چرچ میں دھماکہ 35 افراد ہلاک، متعدد زخمی

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت میں چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں پام سنڈے کی دعائیہ تقریب جاری تھی. متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے. واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب چرچ میں عیسائیوں کے مذہبی دن پام سنڈے کی دعائیہ تقریب جاری تھی تاہم دھماکا خود کش تھا یا بارودی مواد نصب کیا گیا تھا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی.