چیف جسٹس پاکستان کا اہلیہ کے ساتھ کوئٹہ میں بہار فیسٹیول کا دورہ

چیف جسٹس پاکستان کا اہلیہ کے ساتھ کوئٹہ میں بہار فیسٹیول کا دورہ
کیپشن: سکرین شاٹ

کوئٹہ:چیف جسٹس پاکستان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کوئٹہ میں بہار فیسٹیول کا دورہ کیا جبکہ مختلف سٹالز پر پر فن پاروں اور ثقافتی ملبوسات میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں بہار فیسٹیول میں شرکت کی ، چیف جسٹس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بہار فیسٹیول میں قائم مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔

گزشتہ روز موسم بہار کے موقع پر کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں بہار فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا ،چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیسٹول میں بطورمہمان خاص شرکت کی، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں ، بہارفیسٹول میں مختلف غیر سرکاری اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے ثقافتی دستکاری ، فن پاروں ، جیمز اینڈجیولرز کے سٹال لگائے گئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب میں مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے بلوچستان کا رخ کرلیا ہے اور وہ آج سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں لارجر بنچ میں مختلف اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔