قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا،یاسر شاہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے باہر ہوگئے

قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا،یاسر شاہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے باہر ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ لیگ سپنر یاسر شاہ ان فٹ ہوکر آج ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانیوالے سپنر کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ گروئن میں فریکچر ہے انہیں فٹ ہونے کیلئے کئی ہفتے درکار ہیں۔دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یاسر شاہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں تینوں ٹیسٹ میچوں سے آﺅٹ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑحیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

یاسر شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتوحات میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ اور یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے سے ٹیسٹ میچز میں پاکستانی ٹیم کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔آل راﺅنڈر محمد حفیظ پر بھی بولنگ کرنے پر پابندی ہے اور وہ ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہیں، رومان رئیس ،عماد وسیم اور سہیل خان بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔


چیف سلیکٹر نے کہا کہ یاسر شاہ کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن کی رپورٹ حوصلہ افزاءنہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز مِس کرکے اکتوبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز تک مکمل فٹ ہوسکیں۔خیال رہے کہ 2016 میں پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کی تھی اور ان دونوں ٹیسٹ میچز میں یاسر شاہ کی بولنگ نے پاکستان کو فتح دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے کو بہترین خاتون کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لارڈز کے پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے 141 رنز دے کر 10 وکٹ حاصل کئے تھے، انہوں نے اننگز میں 72 رنز کے عوض چھ وکٹ حاصل کئے تھے۔اوول کے آخری ٹیسٹ میں یونس خان کی ڈبل سنچری کے علاوہ یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں 71 رنز کے عوض 5 وکٹ حاصل کئے تھے۔31 سالہ یاسر شاہ نے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی، وہ پاکستان کی جانب سے 28 ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ 165 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر چکے ہیں۔گزشتہ برس ستمبر میں یاسر شاہ سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کپل سنگین بیماری میں مبتلا ہیں اور خودکشی کا سوچتے رہتے ہیں، سابقہ گرل فرینڈ
وقاریونس اور یاسر شاہ نے 150 وکٹیں 27 ٹیسٹ میچوں میں مکمل کی ہوئی ہیں۔وقت کے اعتبار سے سب سے کم عرصے میں 150 وکٹیں مکمل کرنے والے باﺅلرز میں یاسر شاہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے دو سال اور 341 دن میں 150 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں،صرف دو بولرز آسٹریلیا کے مچل جانسن اور انگلینڈ کے گریم سوآن ان سے کم وقت میں 150 وکٹیں مکمل کرچکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں