پارلیمنٹ حملہ کیس میں جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور

پارلیمنٹ حملہ کیس میں جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں تحریک کے رہنما جہانگیر ترین اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا

عدالت نے جہانگیر ترین کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی جب کہ کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان بھی ان مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ چوہدری نثار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور اراکین کو بنی گالا کا راستہ عمران خان کی مقبولیت دکھا رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'مغرب کے بعد تقریر عمران کے بس کی بات نہیں کیونکہ وہ ہوش میں نہیں ہوتے'

جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ ٹکٹوں کے لیےآن لائن درخواستیں آ رہی ہیں اور اپریل میں ٹکٹ کا اجراء شروع کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں