زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو جاننے کے لئے اداکاری سے بریکس لینا ضروری ہیں،بالی ووڈ اداکارہ تبو

زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو جاننے کے لئے اداکاری سے بریکس لینا ضروری ہیں،بالی ووڈ اداکارہ تبو
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری سے محبت ہے لیکن سینما کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی زندگی بھی ہے جو میرے لئے بہت اہم ہے اور زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو جاننے کے لئے اداکاری سے بریکس ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی اٹلی میں سیرو تفریح کی تصاویر سامنے آگئیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری سے محبت ہے لیکن سینما کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی زندگی بھی ہے اور ایک وقت ہوتا ہے جب وہ زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو جاننا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اگر میں اداکاری سے بریک نہیں لیتی تو میں بے آرام و بے چین ہو جاﺅں گی کیونکہ بطور ایک انسان میرے لئے فلموں سے زیادہ میری زندگی ہے جو میرے لئے بہت اہم ہے اور اس کے لئے بریکس لینا بہت ضروری ہے۔ یہ ایسے موڑ ہیں جہاں میں کام نہیں کرنا چاہتی اور کچھ مختلف چیزیں کرنا چاہتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں