ایم کیو ایم کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

کراچی: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے۔ کراچی میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلیم بندھانی میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سلیم بندھانی نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں اپنی مرضی سے پی ایس پی میں آیا ہوں اور مجھ پر دباؤ نہیں تھا جبکہ پی ایس پی میرا گھر ہے اور یہاں پرانے ساتھی ہیں جو بھی سیکھا انیس قائم خانی سے سیکھا۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ حملہ کیس میں جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور

اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی پر اعتماد کی ایک بار پھر توثیق ہوئی ہے اور گیارہ دنوں میں 5 ایم پی ایز اور 4ا یم این ایز ہمارے پاس آ چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کی خدمت کرنے کا اگر کوئی پلیٹ فارم ہے تو وہ پی ایس پی ہے۔ ایم کیو ایم بہادرآباد اور پی آئی بی کو بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کا تعلق سکھر سے ہے اور وہ پی ایس ایک سکھر سے دو بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا

گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن محبوب عالم سمیت 2 صوبائی اسمبلی کے اراکین سیف الدین خالد اور کامران فاروقی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں