مسلم لیگ ن کے تین ایم این ایز کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

مسلم لیگ ن کے تین ایم این ایز کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

لاہور: جنوبی پنجاب سے کپتان نے مسلم لیگ ن کی تین وکٹیں گرانے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تین ایم این ایز پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں۔

پی ٹی آئی سے رابطہ رکھنے والوں میں سید اصغر شاہ، طاہر بشیر چیمہ اور میاں عالم داد شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے تینوں ایم این ایز کی جانب سے جلد پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔ تینوں ایم این ایز نے ترمیمی بل میں مسلم لیگ ن کو ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

مزید پڑھیںن لیگ ختم ہو گئی، مسلم لیگ (ش) انتخابات میں حصہ لے گی، بلاول بھٹو
 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم خسرو بختیار عالم داد سمیت جنوبی پنجاب کے 11 رہنما ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے دو دن قبل اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جب کہ رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے بعد اداروں کیلئے جو زبان استعمال کی گئی، اس کا حصہ نہیں بن سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

رواں ماہ 3 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہباب، آزاد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن احمد شاہ کھگہ شامل تھے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں