ن لیگ سے اتنے لوگ پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں کہ جگہ بنانا مشکل ہو رہا ہے:فواد چودھری

ن لیگ سے اتنے لوگ پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں کہ جگہ بنانا مشکل ہو رہا ہے:فواد چودھری

لاہور: ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے آٹھ قانون سازوں نے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کیا ، ن لیگ کا حال بھی ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے آٹھ قانون سازوں نے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کیا ، ن لیگ کا حال بھی متحدہ قومی موومنٹ سے مختلف نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ زعیم قادری کا پورا خاندان صاف پانی کے بورڈ میں لگ چکا ہے ، پہلے پیش گوئی کی تھی ن لیگ شکست کا شکار ہو گئی ، ن لیگ سے اتنے لوگ پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں ان کیلئے جگہ بنانا مشکل ہوگیا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن صرف نام کی جماعت رہ گئی ہے ، شہباز شریف کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں ، صاف پانی کے نام پر قومی سرمایہ لوٹا گیا ہے ، پیمرا قوانین سے بچنے کیلئے 56 کمپنیاں بنائی گئی ہیں , انھوں نے کہا کہ پشاور میں چار ارب روپے کی خطیر رقم سے شوکت خانم ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔