سعودی حکومت نے امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشیم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا

سعودی حکومت نے امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشیم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا

ریاض: سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشیم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر سعود الشیم اکثر معاملات پر نہ صرف حکومت پر تنقید کرتے تھے بلکہ حکمرانوں کے اقدامات کو غیر شرعی بھی قرار دیتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی سیاسی پوسٹیں بھی کیں تھیں۔

امام کعبہ کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے ہر اقدام پر آمنا و صدقنا نہیں کہتے بلکہ معاملات پر گہری نظر رکھتے اور خلافِ شرع کاموں پر کڑی تنقید کرتے ہیں۔

شیخ سعود الشریم امام کعبہ کے ساتھ ساتھ ام القرا یونیورسٹی مکہ میں فقہ کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈین اور سپیشل پروفیسر ہیں جبکہ وہ مکہ مکرمہ میں ہائی کورٹ کے جج بھی ہیں۔