کترینہ کیف بھی سلمان خان کو سزا سے بچانے مندر جا پہنچیں

کترینہ کیف بھی سلمان خان کو سزا سے بچانے مندر جا پہنچیں

ممبئی : باربی ڈول کترینہ کیف بھی اپنے سابق 'عاشق' سلمان خان کو سزا ہونے پر پریشان نظر آئیں۔ اداکارہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل سلمان خان کیلئے خصوصی طور پر مندر میں بھی گئیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق جمعرات کو سلمان خان کے کالا ہرن شکار کیس کا فیصلہ آنا تھا تاہم کترینہ کیف نے ایک روز پہلے (بدھ کو) سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپتا خان کے ساتھ سدھی ونایک مندر جا کر ان کیلئے دعا کی۔اس موقع پر سلمان خان کا بھانجا آہل بھی ان کے ہمراہ تھا۔ جب سلمان خان جیل سے رہا ہو کر آئے تو کترینہ کیف سب سے پہلے ان کے گھر پہنچنے والوں میں شامل تھیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جودھپور کی سیشن عدالت نے سلمان خان کو کالا ہرن شکار کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ سلمان خان نے 2 راتیں جیل میں گزاریں تاہم جودھپور ہائی کورٹ نے 50 ہزار روپے کے عوض ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔