عمران 2018 کے بعد کہیں گے 2023 کے میچ کا انتظار تھا ، مریم نواز

 عمران 2018 کے بعد کہیں گے 2023 کے میچ کا انتظار تھا ، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کی راہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان 2018 کے بعدبھی کہیں گے کہ 2023 کے میچ کا انتظار تھا لیکن کیا وہ میچ کھیل پائیں گے؟
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن 2018 کے میچ کا 22 سال سے انتظار تھا جس پر مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے جواب دیا کہ عمران خان 2018 کے انتخابات کے بعد بھی یہی کہیں گے اور الیکشن 2023 سے قبل بھی کہیں گے کہ اس الیکشن کا بڑی مدت سے انتظار تھا تاہم سوال ہے کہ کیا عمران خان 2018 الیکشن کا میچ کھیل پائیں گے۔