بھارت نے سری لنکا میں پاکستانی سفارتکار کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا

بھارت نے سری لنکا میں پاکستانی سفارتکار کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا

لاہور:بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب ، سری لنکا میں پاکستانی سفارتکار کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی ، سری لنکا میں پاکستانی سفارتکار کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰٰ  کیا ہے کہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ویزا قونصلر عامر زبیر صدیقی جنوبی بھارت میں امریکا اور اسرائیلی قونصل خانوں پر ممبئی طرز کے حملوں کی پلاننگ کرطرہے تھے۔

عامر زبیر صدیقی جو 2009 سے 2016 تک پاکستانی سفارتخانے میں تعینات رہے ، وہ ممبئی طرز حملوں کی پلاننگ کر رہے تھے۔

عامر زبیر صدیقی سمیت دیگر دو نامعلوم افراد کی تصاویر انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کی ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ دونوں بھی پاکستانی ہیں۔ ان دو افراد میں سے ایک کی عرفیت ونیتھ جبکہ دوسرے کا نام شاہ بتایا گیا ہے۔