احد چیمہ کے بعد نواز شریف کے قریبی سرکاری افسر کی باری آ گئی ، تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا

احد چیمہ کے بعد نواز شریف کے قریبی سرکاری افسر کی باری آ گئی ، تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا
کیپشن: national accountability nab

اسلام آباد:احد چیمہ کے بعد ایک اور سرکاری افسر کی باری آ گئی ، نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، سرکاری افسر سابق وزیراعظم نواز شریف کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے خلاف  گھیرا تنگ کر دیا ہے ،  آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں  تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

فواد حسن فواد پر راولپنڈی میں مبینہ طو رپر اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا الزام ہے جبکہ فواد حسن فواد پر ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاو¿سنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف نیب لاہور پہلے سے ہی آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری کر رہا ہے۔