کوئٹہ  میں دھماکہ ، پانچ افراد زخمی ، سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا

کوئٹہ  میں دھماکہ ، پانچ افراد زخمی ، سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا
کیپشن: quetta blast

کوئٹہ : کوئٹہ میں بلیلی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گاڑی کے قریب ہوا ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔