ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان جیل سے رہائی کے بعد گزشتہ روز ریس 3 کے اداکار سلیم خان کی سالگرہ پر پہنچ گئے جہاں ساتھی اداکاروں کیسے خوب موج مستی کی۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم دو رات جیل میں گزارنے کے بعد ہفتہ کو انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا، دبنگ خان رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے جہاں انہوں نے فلم ’ریس 3‘ میں شامل اداکار سلیم خان کی سالگرہ منائی۔
اداکار سلیم خان نے انسٹا گرام پر سالگرہ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں سلمان خان کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ سلیم خان کی سالگرہ کے موقع پر رتیش دیشمک، بوبی دیول، ڈیزی شاہ اور جیکولین فرنانڈس سمیت ریمو ڈیسوزا بھی موجود تھے۔