اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے نئے 9 صنعتی زون ملک میں روزگار کے مواقع بڑھائیں گے ، سی پیک نے پاک چین دوستی کو بلندی کی نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پی کے 9 صنعتی زون ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے ، سی پیک نے پاک چین دوستی کو بلندیوں کی نئی سطح پر پہنچا دیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد دی ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چین میں ہونے والی بائو کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ۔