رنبیر کپور ٹائیفائڈمیں مبتلا، فلم کی شوٹنگ بھی روک دی

رنبیر کپور ٹائیفائڈمیں مبتلا، فلم کی شوٹنگ بھی روک دی

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ٹائیفائڈ میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد وہ اپنی فلمی مصروفیات سے بھی دور ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار رنیبر کپور نے ٹائیفائڈ کے باعث فلمی مصروفیات سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔جس کی وجہ سے ان کی فلموں کی شوٹنگ بھی رک گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں نے بھی انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ رنبیر کپور بیماری کے باعث دپیکا پڈوکون کے ساتھ ریمپ پر واک بھی نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’براہم سترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رنبیر نے فلم میں اپنے کردار کی تیاری کے لیے اسرائیل میں بھی تربیت حاصل کی تھی اور مارشل آرٹ کی خصوصی ٹریننگ کے لیے وہ لندن بھی گئے تھے۔