بھارت میں خاتون کا پیچھا کرنا اوباش نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا

بھارت میں خاتون کا پیچھا کرنا اوباش نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا

نیو دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پانی پت میں خاتون کا تعاقب کرنے پر 2 اوباش نوجوانوں کو پانچ پانچ جوتے اور ناک سے لکیریں نکالنے کی سزا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہر یانہ کے ضلع پانی پت کے محمد پور گائوں میں نشے میں دھت2 نوجوانوں نے جب خاتون کو دوڑانا شروع کر دیا تو اس نے شور مچایا جس پر گائوں کے لوگ جمع ہوگئے۔ معاملہ پنچایت کے سامنے پہنچا تو تعاقب کرنے کے الزام میں ملزمان کو ناک سے لکیر کھینچنے اور 5،5 جوتے سر عام مارنے کی سزا سنائی گئی۔

سزا کے بعد ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ نشے کی حالت میں تھے۔ پنچایت نے انہیں تنبیہ کی اور آئندہ کسی قسم کی غیر اخلاقی حرکت نہ کرنے کا عہد نامہ لکھوایا۔