کرتارپور راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا، دفتر خارجہ

کرتارپور راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا، دفتر خارجہ
کیپشن: ٹیکنیکل مذاکرات میں دریا پر پل کی تعمیر سمیت دیگر تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کرتارپور راہداری منصوبے پر 50 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا جبکہ ٹرمینلز اور سڑکوں کی تعمیر پر خاطر خواہ کام ہوچکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کچھ معاملات پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہے۔ ٹیکنیکل مذاکرات میں دریا پر پل کی تعمیر سمیت دیگر تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا بھارت 5 ہزار سکھ یاتریوں کی روزانہ کی بنیاد پر آمد چاہتا ہے لیکن پاکستان کیلئے ایک روز میں اتنے زیادہ یاتریوں کیلئے انتظامات کرنا مشکل ہیں۔ بھارت سکھ یاتریوں کی پیدل گوردوارہ دربار صاحب آمد کا خواہشمند ہے جبکہ پاکستان گاڑیوں کے ذریعے گوردوارہ دربار صاحب پہنچانے کا خواہشمند ہے۔