شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب دیدیا

شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب دیدیا
کیپشن: اپوزیشن لیڈر نے بلوچستان اور سندھ سے رکن الیکشن کمیشن کیلئے تین، تین نام تجویز کر دیئے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب دیتے ہوئے بلوچستان اور سندھ سے رکن الیکشن کمیشن کیلئے تین، تین نام تجویز کر دیئے۔

شہباز شریف نے بلوچستان سے رکن کیلئے شاہ محمد جتوئی، نور مسکان زئی اور محمد رؤف عطا کے نام تجویز کیے جبکہ سندھ سے رکن الیکشن کمیشن کیلئے عبدالرسول میمن، خالد جاوید اور نورالحق قریشی کے نام تجویز کیے ہیں۔

شہباز شریف نے خط میں مشاورت کے طریقہ کار پر پھر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تجویز کئے گئے ناموں کی سی ویز اور معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری وزیراعظم کے خطوط مشاورت کے آئینی طریقہ کار کے مطابق نہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں کے میرٹس پر بحث کے پابند ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ممبران کے ناموں پر اتفاق رائے کیلئے سنجیدہ کوشش ضروری ہے۔