نیب حمزہ کی گرفتاری کیلیےمدد کی درخواست کرتی تومدد کرتے، فواد چوہدری

 نیب حمزہ کی گرفتاری کیلیےمدد کی درخواست کرتی تومدد کرتے، فواد چوہدری
کیپشن: ٹوئیٹر فائل فوٹو

اسلام آباد :فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیب حمزہ کی گرفتاری کیلیےمدد کی درخواست کرتی توہم نیب کی ضرور مدد کرتے، ملک کی لوٹ مارکا حساب ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب حمزہ کی گرفتاری کیلیےحکومت سے مدد کی درخواست کرتی توہم نیب کی ضرور مدد کرتے، ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب ہونا چاہیے۔نیب نےفیصلہ کرنا ہےکہ کہاں حکومت کی مدد چاہیے؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے معاہدہ کر رہے ہیں جس سے پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیلات ملیں گی،یو اےای میں پاکستانیوں کی بہت زیادہ جائیدادیں ہیں،اب روحیل اصغرکاگیس بل ماہانہ ایک کروڑ سےزائد آرہا ہے۔ پاکستان میں عالمی سطح کی میڈیایونیورسٹی تعمیر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ نوازکھوکھر زرداری صاحب سےکہیں لوٹےگئے5ارب ڈالرواپس کردیں ۔ اگر ہم نے بھی سعودی ماڈل اپنایا ہوتا تو  ہوٹل میں بندے الٹے لٹکائے ہوتے تو پیسے نکل آتے،ہمارے ہاں بادشاہت نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمر رسول سرمایہ کاری بورڈکےنئے سیکرٹری ہونگے،سیکریٹری ایوی ایشن کوچیئرمین سول ایوی ایشن کا چارج دیا گیا ہے.