اسحاق ڈار کی گرفتاری کا معاملہ ، انٹرپول نےدستاویزات کو ناکافی قرار دے دیا

 اسحاق ڈار کی گرفتاری کا معاملہ ، انٹرپول نےدستاویزات کو ناکافی قرار دے دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ: چیمبر آف کامرس فیس بک اکاؤنٹ

اسلام آباد: انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے حکومت پاکستان سے مزید دستاویزات مانگ لی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لئے انٹرپول نے وزارت داخلہ کی فراہم کردہ ستاویز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید دستاویزات مانگ لیں۔

 

ایف آئی اے نے انٹرپول کے جواب سے نیب کو آگاہ کردیا اور  ساتھ ہدایت کی ہے کہ ‎ریڈ وارنٹ کے لیے اضافی دستاویزات دی جائیں  تا کہ انٹرپول سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جا سکیں۔

 

یاد رہے  کہ وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رجوع کر رکھا ہے۔ اسحاق ڈار کو آمدن سے اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے   اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔