جہانگیر ترین نے نیا محاذ سنبھال لیا

جہانگیر ترین نے نیا محاذ سنبھال لیا
Image Source : Twitter

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن سے واپسی پر ایک بار پھر سیاسی محاذ سنبھال لیا۔


بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل  سے اہم ترین ملاقات کی،  تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لندن سے واپسی پر اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

جہانگیر ترین کی اسلام آباد رہائشگاہ پر بی این پی (مینگل)کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماں کے مابین الیکشن 2018 کے بعد طے پانے والے 6 نقاطی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماﺅں کے درمیان گمشدہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماں نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھتے آئندہ ہفتے ایک اورنشست رکھنے کا فیصلہ کیا۔