پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ

 پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کے خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔

 

بین الاقوامی خررساں ادارے کے مطابق ،آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2019ء جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال اقتصادی ترقی 2.9 فیصد جبکہ آئندہ سال 2.8 فیصد رہے گی۔ سال 2018ء میں پاکستان کی شرح نمو 5.2 فیصد تھی۔

 

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.2 فیصد اور آئندہ سال 4.3 فیصد رہے گا۔ رپورٹ رواں مالی سال بے روزگاری 6.1 فیصد اور آئندہ سال 6.2 فیصد رہے گی۔

اس لیے پاکستان کو معاشی اعشاریوں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔