کورونا نے تباہی مچادی،مزید 105 افراد جاں بحق، 5312 نئے کیس رپورٹ

کورونا نے تباہی مچادی،مزید 105 افراد جاں بحق، 5312 نئے کیس رپورٹ
سورس:   file

اسلام آباد: کوروناکی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 105 مریض جاں بحق جبکہ 5 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادشمار کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 54 ہزار 948 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 9.66 فیصد رہی۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 جبکہ ایکٹو کیسز 69 ہزار 811 ہیں۔ اس مرض سے 6 لاکھ 25 ہزار 789 شہری مکمل طور پر صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک اس موذی مرض کے ہاتھوں 6 ہزار 851 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 521 ہو چکی ہے۔

عالمی وبا سے متاثر ہونے والے دیگر علاقوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 553، اسلام آباد 597، گلگت بلتستان 103، بلوچستان 213 جبکہ آزاد جموں وکشمیر کے 391 شہری موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

 آزاد کشمیر میں 14 ہزار 069، بلوچستان میں 20 ہزار 097، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 97، اسلام آباد میں 64 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295 جبکہ سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 970 کنفرم کیسز ہو چکے ہیں۔

ایکٹو کیسز کے معاملے پر بھی صوبہ پنجاب سب سے اوپر ہے۔ این سی او سی کے مطابق یہاں فعال کیسز 36 ہزار 503 تک جا پہنچے ہیں جبکہ سندھ میں اس وقت صرف 6 ہزار 127 ایکٹو کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 616، اسلام آباد میں 12 ہزار 854، گلگت بلتستان میں 82، بلوچستان میں 589 اور آزاد کشمیر میں فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 040 ہے۔