چینی سکینڈل،علی ترین ایف آئی اے میں پیش،جہانگیر ترین کی بھی آج ہی طلبی

چینی سکینڈل،علی ترین ایف آئی اے میں پیش،جہانگیر ترین کی بھی آج ہی طلبی
کیپشن: چینی سکینڈل،علی ترین ایف آئی اے میں پیش،جہانگیر ترین کی بھی آج ہی طلبی
سورس: file

لاہور :  تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے  ہیں۔ جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے نے آج ہی 3 بجے بلایا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے چینی سٹہ مافیا کیخلاف مقدمات پر شوگر ملوں سے تفتیش جاری ہے ۔ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔علی ترین سے ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کی ۔ایف آئی اے کی ٹیم نے علی ترین سے 4ارب کے مبینہ مالیاتی فراڈ سے متعلق پوچھا۔ان سے مالیاتی فراڈ سے متعلق 5سوالوں کے جوابات مانگے گئے تھےجو وہ ساتھ لائے تھے۔

یاد رہے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو2 اور علی ترین کو ایک کیس میں تفتیش کیلئے طلب کیا تھا ، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ علی ترین نےوالدسےملکر شیئر ہولڈرزکیساتھ فراڈ کیا ، گنے کے کاروبارکو خود سے طے کردہ قیمت4.85ارب روپےمیں بیچا اور اس ٹرانزکشن سے آپ کے خاندان کو شیئر ہولڈ کی قیمت پرفائدہ ہوا۔

ایف آئی اے نے علی ترین کو5سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی ، سوال میں کہا تھا کہ جےکےایف ایس ایل چینی کے کاروبار کو کیوں بیچاگیا، گنےکا کاروبار بیچنے کیلئے کیا، کہیں اشتہار دیا تھا اور کتنے ممکنہ خریداروں نے کمپنی سے رابطہ کیا اور کیا قیمت لگائی۔

ایف آئی اے نے سوال کیا کہ کمپنی ریکارڈ کےمطابق جےکےایف ایس ایل کو 2013میں326ملین کانقصان ہوا، نقصان کے باوجود گنے کا کاروبار کئی گناہ زیادہ قیمت پر جےڈی ڈبلیو کو بیچاگیا، گنے کاکاروبار بیچنے کی قیمت 4.35ارب روپےکیسے لگائی گئی دستاویز دیں اور جےکےایف ایس ایل نے4.35ارب روپے کہاں استعمال کئے ، اس کی منی ٹریل دیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علی ترین کوطلبی کےنوٹسزدفتراوررہائش گاہ لاہورپرتعمیل کرائے گئے، اس سے پہلےمتعدد بارعلی ترین طلبی کے باوجودپیش نہیں ہوئے تھے۔جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے نے10 اپریل تک ضمانت قبل از گرفتاری کرارکھی ہے۔