خیبرپختونخواہ میں ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

خیبرپختونخواہ میں ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پشاور: خیبرپختونخواہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ 
خیبرپختونخواہ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخواہ کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کے دن بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے البتہ انٹراسٹی ٹرانسپورٹ پابندی سے مستثنیٰ ہے جبکہ مال بردار گاڑیوں سمیت میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں پر بھی مذکورہ پابندی نہیں ہو گی۔ 

d03d94ef9b988240b29ee32d06e91cd2


واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث مثبت کیسز کی شرح میں بے حد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 
پنجاب اور سندھ میں بھی ہفتے میں دو روز تک بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی جا چکی ہے جبکہ مختلف شہروں کے بعض علاقوں میں ضرورت پڑنے پر سمارٹ لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا ہے۔