سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے

سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے

ریاض، سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ماہرین فلکیا ت کا کہنا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں پہلا روز ہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں 13 اپریل کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ 

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں 30 روزے اور چار جمعے ہوں گے۔جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔
 یا د رہے کہ پاکستان میں  پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔