نوازشریف واپسی کی خواہش کریں 24 گھنٹوں میں ان کے کاغذات تیار ہوں گے ، شیخ رشید

نوازشریف واپسی کی خواہش کریں 24 گھنٹوں میں ان کے کاغذات تیار ہوں گے ، شیخ رشید
سورس: file photo

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف واپسی کی خواہش کریں گے 24 گھنٹوں میں ان کی سفری دستاویزات جاری کردی جائیں گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے اپوزیشن نہیں مہنگائی چیلنج ہے، وزیراعظم کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ 

پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اب ختم ہو چکی، آپس میں ہی جوتیوں میں دال بٹ گئی ہے، سب سے زیادہ نقصان فضل الرحمان کی سیاست کو پہنچا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سمجھدار پارٹی ہے، زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف خواہش ظاہر کریں، 24 گھنٹوں میں ان کی سفری دستاویزات جاری کریں گےان کی واپسی کی راہ میں حائل سب روکاٹیں دورکردیں گے ۔