تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس ، ووٹنگ نہ کرائی تو سپیکر جیل جائیں گے: اپوزیشن 

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس ، ووٹنگ نہ کرائی تو سپیکر جیل جائیں گے: اپوزیشن 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہونے جا رہا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے 196 سے زائد ارکان شریک ہیں ۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج سپیکر نے ووٹنگ نہ کرائی تو جیل جائیں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔ اپوزیشن رہنما اور ارکان قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔ 

اجلاس سے قبل شاہد خاقان عباسی  کا کہنا  تھا  حکمران جماعت آج سرپرائز نہیں دے گی  بلکہ اپنی بے عزتی کرائیں گے۔،آج ووٹنگ  ہوگی چوائس نہیں ان کے پاس ،اجلاس لمبا ہونے سے قیامت نہیں آجائیگی۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ،ان کا بیانیہ اورجعلی خط کی سازش ناکام ہوچکی ہے ۔تقاریراوربحث کے دن ختم ہوچکے ۔آج صرف عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی ،اس کے علاوہ تمام ایجنڈاغیرآئینی اورغیر قانونی  ہے ۔

مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے چارسال تک عوام سے جھوٹ بولا،آج اللہ کے کرم سے ہم نے انہیں بے نقاب کیا،ہم نے پارلیمان اورباہر جدوجہد کی ،حکمران آئین شکنی کے مرتکب ہوئے۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سرپرائز وہ ہوتا ہے جو آئین میں رہ کر ہو آئین کی خلاف ورزی کر کے کون سا سرپرائز ہے۔ شور شرابا کرنے سے وقت ضائع کرنا ہے تو کریں۔ آئین میں درج ہے کہ ووٹنگ تین دن سے پہلے نہیں اور سات دن کے بعد نہیں ۔

مصنف کے بارے میں