اپوزیشن کے ساتھ ہیں، فوج کے ساتھ ہیں: عامر لیاقت

اپوزیشن کے ساتھ ہیں، فوج کے ساتھ ہیں: عامر لیاقت

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ، کہا وہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں اور فوج کے ساتھ ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی اور عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہو رہا ہے ۔ اجلاس سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے کی روشنی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں آج تین اپریل کے ایجنڈے کے تحت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا گیا ہے ۔

اجلاس میں اپوزیشن ارکان ، شہباز شریف ، آصف زرداری ، بلاول بھٹو ، اختر مینگل ، اسعد محمود ، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر شریک ہیں ۔

حکومتی اراکین میں شاہ محمود قریشی ، بابر اعوان ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں ۔ پی ٹی آئی کے منحرفین ارکان بھی اجلاس میں موجود ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی پہنچی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں