عدم اعتماد کی حمایت میں کتنے اراکین ایوان میں موجود؟ فہرست سامنے آگئی

عدم اعتماد کی حمایت میں کتنے اراکین ایوان میں موجود؟ فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے متحدہ  اپوزیشن اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی  فہرست جاری کردی۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری فہرست کے مطابق کل 176 ارکان اسمبلی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

فہرست کے مطابق  ن لیگ کے 84 اورپیپلزپارٹی کے 56 ارکان اسمبلی موجود ہیں جب کہ ایم ایم اے کے 14 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

لیگی ترجمان نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے، بی این پی مینگل کے چار ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں جب  کہ ایم کیوایم کے 7 میں سے 6 ارکان اپوزیشن کےساتھ ہیں۔

https://twitter.com/Marriyum_A/status/1512691597367865344?s=20&t=elvAKfYROKRd9mDXjX5y0Q
 
مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے 2 ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں، جمہوری وطن پارٹی کا رکن بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 جب کہ 4 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی اپوزیشن کو حاصل ہے۔

API Response: Bad Request

مصنف کے بارے میں