پی ٹی آئی والے 2018 ء میں فیض یاب ہوئے اب بھی فیض یاب ہونا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو 

پی ٹی آئی والے 2018 ء میں فیض یاب ہوئے اب بھی فیض یاب ہونا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو 
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی سلیکٹڈ تھے اور وہ 2018 میں فیض یاب ہوئے اور اب بھی سلیکٹ ہو کر فیض یاب ہو کر واپس آنا چاہتے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسپیکر بھی عمران خان کے اس جرم میں شامل ہونا چاہتےہیں تو کچھ نہیں کہہ سکتے۔ عمران خان جاتے ہوئے وکٹ اٹھاکر بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان جاتے جاتےکوئی تو اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں عزت سے کوئی کام نہیں کیا۔ اگرآپ ووٹنگ نہیں کراتےتوتوہین عدالت اور آئین شکنی ہورہی ہے۔  ہم کہتے تھے اس میٹنگ کو ریکارڈ پر لائیں اور دکھائیں تو کیوں نہیں دکھارہے۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں وزیراعظم،آرمی چیف،شیریں مزاری موجود تھے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس میٹنگ میں وزیرخارجہ کیوں موجود نہیں تھے۔  ہمیں مل کر ملک میں شفاف الیکشن کرانے ہیں۔  ہمیں پہلے مل کر ملک اور نظام کو ایک بنانا ہے۔  عمران خان نے اداروں کو بھی دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔  عمران خان نے پورے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں