کیا آج ووٹنگ نہیں ہوگی؟عمران خان نے کابینہ کا اجلاس رات نو بجے طلب کرلیا 

کیا آج ووٹنگ نہیں ہوگی؟عمران خان نے کابینہ کا اجلاس رات نو بجے طلب کرلیا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس  آج رات نو بجے طلب کرلیا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں  ۔کابینہ اجلاس میں تمام وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ووٹنگ نہیں ہوگی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔ اپوزیشن کی جماعتیں ووٹنگ ووٹنگ کے نعرے لگا رہی ہیں جبکہ حکومتی اراکین اور سپیکر جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں