اسلام آباد میں کیا بڑا ہونے جا رہا ہے ؟شیخ رشید نے خبردار کر دیا

اسلام آباد میں کیا بڑا ہونے جا رہا ہے ؟شیخ رشید نے خبردار کر دیا

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ملک کو بحران سے نکالیں ورنہ بحران گلی محلے میں پھیل جائے گا ،بحران سے ملک نہ نکالا تو  پھر جھاڑو پھیرنا پڑے گا ۔

شیخ رشید نے کہا گلی محلے میں لڑائی چلی گئی تو جو نیوٹرل ہیں وہ نیوٹرل نہیں رہیں گے ،نیوٹرل لوگ  سب   کو بٹھائیں اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرائیں۔

انہوں نے کہا عمران خان کو 3 ماہ سے کہہ رہا ہوں الیکشن کرائیں یا استعفےدیں ،انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں ،ملک کو چلانا ہے تو مل بیٹھیں اور انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کریں ۔

شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا حالات بہت تشویشناک ہیں ، گلی محلے میں لڑائی پہنچ گئی ہے ،عدالت نے فیصلہ دیا تھا اجلاس بلایا جائے عدالت نے یہ نہیں کہا کہ اجلاس کتنے دن جاری رہے گا۔