سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا، ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی چیئر سنبھال لی 

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا، ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی چیئر سنبھال لی 

اسلا م آباد:تحریک عدم اعتماد سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے استعفیٰ دیدیا ،اسد قیصر نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہ میں آئین کا اور اپنے عہدے کا حلف کا پابند ہوں،میرے حلف کا اہم ترین مطالبہ ہے کہ پاکستان کی خودمختاری سالمیت کا تحفظ کروں۔

اسد قیصر نے کہا  کہ میرے پاس دھمکی آمیز خط پہنچ گیا ہے، جسے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی دیکھ سکتے ہیں،اُن کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ملک کی خودمختاری کےلیے کھڑا ہونا ہوگا، اسپیکر کے عہدے پر مزید نہیں رہ سکتا، استعفا دیتا ہوں۔

اسد قیصر نے کہا میرے استعفیٰ کے بعد ایاز صادق اب ایوان چلائیں گے،ایاز صادق نے سپیکر کی نشت سنبھالنے کے بعد حکومتی رہنما اسمبلی ہال سے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر آج قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی۔

اس سے قبل اسمبلی سیکریٹریٹ سے سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایڈوائس دی کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔