ججز سے پوچھتا ہوں آپ عمران خان کے عشق میں اتنے اندھے کیوں ہو؟ گھر سے دباؤ ہو سکتا ہے لیکن کیا کرپشن معاف کی جا سکتی ہے؟ شرجیل میمن 

ججز سے پوچھتا ہوں آپ عمران خان کے عشق میں اتنے اندھے کیوں ہو؟ گھر سے دباؤ ہو سکتا ہے لیکن کیا کرپشن معاف کی جا سکتی ہے؟ شرجیل میمن 
سورس: File

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ  قاسم سوری کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے کر الیکشن کا حکم دیا مگر  ججز نے سٹے دے دیا گیا  کیوں آپ عمران خان کے عشق میں اتنے اندھے ہو ۔ 

کراچی میں نیوز کانفرنس میں شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ  عمران خان ملک کے خلاف ان سازشوں میں کوئی سپورٹ ضرور حاصل ہے  2018میں کچھ امپائرز اور آج بھی کچھ سپورٹ ضرور حاصل ہے  ۔ کے پی کے بی آر ٹی کیس میں اسے متواتر اسٹے آرڈرز ملتے رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص بینچ کی ایک سیریز ہے جو عمران خان کے غیر آئینی کام میں اسکی مدد کررہے ہیں ۔ ایک سال ہوگیا ایک ناسور وزیراعظم کو قانونی طور پر عدم اعتماد کے ذریعے نکالا گیا  ۔ ملک کا واحد وزیراعظم تھا جسے پارلیمنٹ کی روائیتوں پر چلتے ہوئے نکالا ۔  یہ شخص آج تک ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی گھر سے دباؤ ہوسکتا ہے لیکن کیا اس صورت میں آپ کسی کی کرپشن کو بچا سکتے ہیں ۔  عمران خان نے اسکی بہن نے ایمنسٹی اسکیم لی ۔انکا پورا شجرہ ہی کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ۔ مخصوص بنچ انکو تحفظ دیتا رہے تو کیا سمجھا جائے  ۔اس معاملے پر اوپن ڈیبیٹ کیوں نہیں کی جاتی  ۔ پاکستان میں اس پر گریٹ ڈبیٹ ہونی چاہیے ۔  وکلا بتائیں، صحافی بتائیں یہ ڈسکس کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گالیاں نہیں اس ملک میں اب حقائق اور دلائل چلیں گے ۔   پی پی الیکشن کی کسی بھی تاریخ کے لیے تیار ہے  لیکن سوالیہ نشان ہیں الیکشن کرانے کے طریقہ کار پر ۔  ذولفقار علی بھٹو کے کیس کو کیوں سپریم کورٹ ڈے ٹو ڈے بنیاد پر نہیں سنتی  ۔ عمران خان صرف آپکی ترجیح ہے۔ 

مصنف کے بارے میں