ماہرہ اور فواد خان کیلئے بالی ووڈ کے دروازے بند ہونے کا امکان

ممبئی: بالی ووڈ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان او ر اداکار فواد خان کی ایک مرتبہ پھر پابندی کا امکان سامنے آگیا۔

ماہرہ اور فواد خان کیلئے بالی ووڈ کے دروازے بند ہونے کا امکان

ممبئی: بالی ووڈ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان او ر اداکار فواد خان کی ایک مرتبہ پھر پابندی کا امکان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی اداکاروں پر پابندی کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ اس سے قبل ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے اور ان کی فلموں کی ریلیز روکنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی لگادی لیکن اب بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔سینما اونرز ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا(سی او ای اے آئی)نے اجلاس طلب کیا جس میں پاکستانی اداکاروں کی ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں پر پابندی کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔