پشاور سے نواز شریف ریلی کے لیے امیر مقام کی قیادت میں کارکن اسلام آباد روانہ 

پشاور سے نواز شریف ریلی کے لیے امیر مقام کی قیادت میں کارکن اسلام آباد روانہ 

اسلام آباد: پشاور سے نواز شریف ریلی کے لیے امیر مقام کی قیادت میں کارکن اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے ۔مسلم لیگ ن کے کارکن صوابی اور مردان انٹر چینج پر جمع ہونا شروع ہوگیے ہیں۔

جہاں سے ریلی کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہونگے،کارکن نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔امیر مقام کا کہناہے کہ ہمارا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے ،آج بتا دیں گے عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے ۔

امیر مقام کا مزید کہناتھا کہ کل بھی نواز شریف ہمارالیڈر تھا ،آج بھی لیڈر ہے۔ اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو نواز شریف کا گھر آنا پسند نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔