آج بتا دیں گے عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے، امیر مقام

آج بتا دیں گے عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے، امیر مقام

پشاور: ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اپنے گھر سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ پشاور سے نواز شریف کے قافلے میں شرکت کیلئے ریلیاں موٹروے پر جمع ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ موٹروے سے مسلم لیگ ن کے کارکن کچھ دیر بعد پنجاب ہاؤس روانہ ہوں گے۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے اور آج بتا دیں گے عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا نواز شریف کل بھی ہمارے لیڈر تھے اور آج بھی ہیں۔ امیر مقام نے کہا اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو نواز شریف کا گھر آنا پسند نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں