عمران خان کی اپنے کارکنوں کو نواز شریف کی ریلی سے دور رہنے کی ہدایت

عمران خان کی اپنے کارکنوں کو نواز شریف کی ریلی سے دور رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے کارکنوں کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن پرامن رہیں اور نواز شریف کی ریلی کے روٹ سے دور رہیں۔


فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ امن و امان خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا نواز شریف کی ریلی دم توڑتی سیاست کو سہارا دینے کی ناکام کوشش ہے اور نواز شریف محاذ کیلئے کسی بھی حد تک جانے پر تیار دکھائی دے رہے ہیں۔ قوم کرپشن کا جنازہ پوری دھوم سے نواز شریف کے کندھے پر نکلتا دیکھے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں