تحریک انصاف نے نواز شریف کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی

تحریک انصاف نے نواز شریف کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے نواز شریف کی سیاسی اور حکومتی سرگرمیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست این اے 120 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج الیکشن کمیشن میں دائر کی۔

درخواست پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 5 کی تحت دائر کی گئی ہے جسے خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے تیار کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھ سکتے لہٰذا نواز شریف کو سیاسی جماعت میں کسی بھی عہدے کیلئے نااہل اور ان کے نام پر موجود جماعت کالعدم قرار دی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے نام کے استعمال کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا جائے جبکہ نواز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ اور وفاقی کابینہ کے لیے نامزدگیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں